پارلیمانی ارکان کی وزیر اعظم لز ٹرس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانوی پارلیمان کے ارکان نو منتخب وزیراعظم لز ٹرس کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں ،جبکہ وزیر اعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری بھی کر لی گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ اسی ہفتے فیصلہ کن قدم اٹھایا جا سکتا ہے جبکہ پارلیمان نے خبردار کیا ہے کہ ایسی صورت میں  ملک میں دوبارہ نئے انتخابات کروانے ہونگے ۔

 

عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق برطانیہ کی سیاسی جماعت  کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد ارکان تیار ہیں کہ وہ پارٹی کمیٹی کے ہیڈ گراہم بریڈی کے سامنے لز ٹرس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک  پیش کریں۔

 

یاد رہے کہ برطانیہ میں  موجودہ سیاسی بحران نیا نہیں بلکہ 2016 میں یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سے برطانیہ کے تین وزرائے اعظم وقت سے پہلے  ہی برطرف کیے جا چکے ہیں۔

 

دوسری جانب برطانوی ارکان پارلیمان پارٹی کمیٹی ہیڈ بریڈی پر زور دیں گے کہ وہ لز ٹرس کو دو ٹوک انداز میں بتائیں کہ آپ کا  دورانیہ پورا ہو چکا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ارکان کی جانب سے یہ بھی کہا جائے گا کہ اگر فوری طور پر انہیں رخصت کرنا مشکل ہو تو پھر پارٹی ضوابط میں ایسی تبدیلی کریں کہ فوری طور پر عدم اعتماد کا ووٹ دیا جا سکے اور انتخابات کرا کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جا ئے ۔

 

مزید پڑ ھیں : سعودی عرب کے تلخ بیان پر امریکہ تلملا اٹھا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+