سندھ:سی ٹی ڈی کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرنے کے لیے 3 ارب روپے کے منصوبے پر کام شروع

بریکنگ نیوز ٹوڈے : صوبہسندھ میں  پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرنے کے لیے 3 ارب روپے کے منصوبے پر کام شروع کیا جا چکا  ہے۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 3 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

 

نیوز ٹوڈے : آئی جی سندھ پولیس علام نبی میمن نے نجی نشریاتی ادارے  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ انسداد دہشتگردی سندھ کو بین الاقوامی اور ماڈرن طرز پر اپ گریڈ کرنے کے لیے حکومتِ سندھ نے 3 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری  دی ہے ۔

 

آئی جی سندھ پولیس نےواضح کیا  کہ اس اہم منصوبے پر فوری کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے جدید ترین سافٹ ویئر خریدے جا ئیں گے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کے علاوہ جوانوں کی  تربیت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں جو کہ جرائم کو ختم کرنے کے لیے  مستقبل میں نہایت موئثر ثابت ہونگے ۔

 

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور مزید پیش رفت بھی کی جا رہی ہے  تا کہ عوام کے تحفظ کو ہر صورت یوینی بنایا جا سکے۔

 

مزید پڑ ھیں : کراچی یونیورسٹی کا سکیورٹی گارڈ ایم فل کے بعد لیکچرار بھرتی،

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+