بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈےقائم
- 20, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے تعمیر کروا دیے ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے۔
بھارتی وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں فوجی اڈے کو بھارت کی سیکورٹی کے لیےاسٹریٹیجک قرار دیا۔
یاد رہے کہ بھارت کے شہر گجرات کا علاقہ دیسا بین الاقوامی سرحد سے صرف 130 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ مستقل طورپر نئے فوجی اڈے پر موجود رہیں گی۔
چند روز قبل بھارت نے جنگی جنون کا ایک بار پھر مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ کشمیر کو لے کر پاکستان اور بھارت کے مابین پہلے ہی تنازع چل رہا تو ایسے وقت میں کسی ملک کے بارڈر پر فوجی اڈا تعمیر کرنا عالی قوانین کی سر عام خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑ ھیں : خیر سون کا علاقہ روس اور یوکرین دونوں کیلیے بہت خاص بن چکا ہے
تبصرے