پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھنے پر اتفاق

بریکنگ نیوز ٹوڈے: وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سعودیہ کے سفیرنواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی ۔ جس میں متعدد مسائل پر گفتگو ہونے کے علاوہ پاکستان کی فلم اور ڈارمہ کے شعبوں پر بھی بات ہوئی۔

 

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نے بدھ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے فلم اور ڈرامے سے متعلقہ انڈسٹری میں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:مریم اورنگزیب اور سعودیہ کے سفیر کی  ملاقات اسلام آباد میں ہوئی اور اس کے علاوہ اس ملاقات میں دیرینہ دو طرفہ تعلقات پر  بھی بات کی گئی۔ہاہمی تعاون کو بڑھانے پر غور کیا گیا اور اس کو حتمی فیصلہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

اس ملاقات میں مریم اورنگزیب اور سعودی سفیر نے فلم اور ڈرامہ سازی کے شعبوں میں پاک سعودی مشترکہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دونوں ملکوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی  تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 

اس کے علاوہ  مریم اورنگزیب نے ولی شہزاد بن سلمان کو مملکت کا وزیر اعظم منتحب ہونے پر سعودی سفیر کو مبارکباد بھی دی۔

 

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سعودیہ کے ساتھ کاروباری اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا نظریہ  وزیر اعظم شہباز شریف کا ہے۔اس کے مریم نے  امدادی سرگرمیوں میں  سعودی سفیر کے اہم کردار اور ان کے ذاتی  دورے کو سراہا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اس  کے علاوہ انہوں نے سیلاب زدگان  کی مزید امداد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

 

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار نے روس سے تیل خریدنے پر شرط عائد کر دی

 

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+