ارشد شریف کی موت پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کی  اچانک درد ناک موت پر پاکستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹو ڈے : وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں  آئی ایس آئی ، آئی بی اور ایف آئی کے سینئر افسران شامل ہیں ۔

 

واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی شاہد حامد اور آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل سعد احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

 

یاد رہے کہ وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر اب کینیا روانہ ہو گی اور رپورٹ وزرات داخلہ کو پیش کرے گی ۔

 

یاد رہے کہ  کینیا کی پولیس اعتراف کر چکی ہے کہ ارشد شریف کو شناخت  میں غلطی کے باعث گولی مار کر ہلاک کیا گیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ارشد شریف کی میت کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے اور ان کے خاندان کے افراد نے ان کی میت کو وصول کیا ،رپورٹس کے مطا بق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم آ ج  کیا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+