ترکی آنے والے سالوں میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو 5 بلین تک بڑھانا چاہتا ہے
- 27, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:ترکی پاکستا ن کے ساتھ اگلے دو سے تین سالوں میں دو طرفہ تجارے کو پانچ بلین تک بڑھانا چاہتا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وقت اور لاگت کو کم کرنے کے لئے سڑک اور ریل روابط کو بہتر بنانے پر زور دیتا ہے۔
یہ بار ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکچی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے گفتگو کرے ہوئے کہا۔ جس نے آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں اپنے دفتر میں ملاقات کی۔
نیوز ٹوڈے:اس موقع پر ترک سفارت خانے کے کمرشل قونصلر نورتین دیمپر بھی موجود تھے۔ایلچی نے وزارت ہاوسنگ اینڈورکس کے تعاون سے بین الاقوامی ہاوسنگ ایکسپو کے انعقاد پر آئی سی سی آئی کے اقدام کو سراہا۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان میں موجود ترک کمپنیاں ایکسپو میں شرکت کریں گی۔
سڑک اور ریل تجارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ریلوے نظام کو اپ گریڈ کرنا چاہیے تاکہ ترکی کے ریلوے نظام سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا ایران میں تیل کی کم قیمت کی وجہ سے سٹرک کے نیٹ ورک سے تجارت سستی ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ ترکی الیکٹرک گاڑیاں تیار کررہا ہے جس میں پاکستان سے تعاون کر ئے گا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:پاکستان اور ترکی میں اچھے تعلقات ہونے کے باوجود دو طرفہ تجارت ایک بلین سے بھی کم ہے جو کہ بڑھانا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد نے مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا
تبصرے