عمرہ ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے زائرین اپنے ملک لوٹ جائیں، سعودی وزارت حج وعمرہ
- 31, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرے کے ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے دوسرے ملکوں سے آنے والے زائرین کو اپنے ملک واپس جانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرے کے ویزے کی مدت کو تیس دن سے بڑھا کر نوے دن تک کردیا تھا۔
نیوز ٹوڈے:اس کے علاوہ اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ باہر کے ملکوں سے آنے والے لوگوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ زیارت نبویﷺ اور عمرے کی ادا ئیگی کے بعد قوانین کا خیال کرتے ہوئے ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے اپنے ملک میں لوٹ جائیں تاکہ اس سے قوانین شکنی نہ ہو۔
پہلے دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی عمرہ کی مدت ایک ماہ تک تھی لیکن اب عمزہ زائرین کا ویزا تین ماہ تک ہوتا ہے۔ لیکن بیرونِ ملک سے آنے والے لوگو ں کو بھی خیال کرنا چاہیے کہ قوانین کو نہ توڑے اور ویزا ختم ہونے سے پہلے اپنے وطن واپس جائیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:واضح رہے کہ سعودیہ نے عمرے کے ویزے کی مدت کو تیس دن سے بڑھا کر نوے دن تک کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: صحافی ارشد شریف کے قتل میں تھرڈ پارٹی ملوث ہوسکتی ہے، جنرل بابر افتخار
تبصرے