سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 'ایف آئی آر' درج کرنے کا حکم دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیش نظر آ ئی جی پنجاب فیصل شاہ کار  کو ملزموں کے خلاف ایف آ ئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کی جانب سے آ ئی جی پنجاب فیصل شاہ کار  اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیا ہے ۔

 

عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہو ئے تو چیف جسٹس  سپریم کورٹ عم عطا بندیا نے سوال کیا کہ  جمعرات  کو ہونے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج ہو چکا  ہے جس پر عمران خان کے وکیل کی جانب سے بیان دیا کہ  مقدمہ  درج کروانے کی کوشش کی گئی تاہم ابھی درج نہیں ہوا۔

 

اس پر چیف جسٹس آ ف پاکستان کی  جانب سے  ریمارکس دیے گئے  کہ اگر مقدمہ نہیں درج ہوا تو تحقیقات بھی نہیں شروع ہوئیں ، ہو سکتا ہے اس ہائی پروفائل کیس کے اب تک جا ئے وقوعہ سے شواہد مٹا دیے گئے ہوں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : چیف جسٹس نے کہا کہ جلد  از جلد  مقدمہ درج کروایا جا ئے  اور کسی ایماندار  افسر سے اس مقدمے کی تحقیقات شروع کروائی جا ئیں ،ملک میں انتشار پھیلنے سے روکنا اداروں کا کام ہے ، لہٰذا ادارے اپنے کام بر وقت سر انجام دیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : اس سال کا دوسرا چاند گرہن8 نومبر کو ہوگا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+