سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کے لئے ورلڈ بینک50 کروڑ ڈالرقرضہ دےگا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:وزیرِ اعلی سندھ نے کہا ہے  کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے نقصانات سے نمٹنے اور مکانوں  کی تعمیر کے لئے ورلڈ بینک50 کروڑ ڈالرقرض دے گا۔

 

ترجمان وزیر اعلی سند ھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ورلڈ بینک کے تیرہ رکن کے وفد نےمراد علی شاہ سے ملاقات کی۔اس وفد نے ورلڈ بینک کے مختلیف سیکٹر کے سربراہان شامل تھے۔

 

نیوز ٹوڈے:سند ھ کے وزیرِ اعلٰی کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈ بینک کی بدولت 268 سڑکوں  کی مرمت کی جائے گی  اور نئے تعمیر ہونے والے گھروں کو سولر سسٹم دینا چاہتے ہیں۔

 

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم سیلاب  کی وجہ سے تباہ ہونے والے گھروں کو جلد از جلد تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ سردیوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے جس کی وجہ سے لوگ تکلیف اور پریشانی میں ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر  نے کہا ہے کہ ہاوسنگ پروجیکٹ کے لئے فنڈز جاری کریں گے۔ اس ملاقات میں سندھ حکومت اور ورلڈ بینک نے پراپرٹی ٹیکس کے سروے کا منصوبہ جلدی شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا اس پروجیکٹ کا آغازکراچی میں اگلے مہینہ سے شروع کیا جا ئے گا۔

 

مزید پڑھیں: کرکٹ قوم کو متحد کرتی ہے لیکن ایک کرکٹر نے قوم کو تشویش میں ڈال رکھا ہے ، احسن اقبال کی عمران خان پر تنقید

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+