اصل مسٹر 360 میں ہوں ، سوریا کمار یادو نہیں،اے بی ڈی ویلیئرز

بریکنگ نیوز ٹوڈے : جنوبی افریقا کے سابق کپتان  اور منفرد نوعیت کے  بیٹر اے بی ڈیویلیئرز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  کہ بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو  مسٹر 360 نہیں بلکہ اصل مسٹر 360 میں ہی ہوں ۔

 

نیوز ٹوڈے :مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں اے بی ڈیویلیئرز  کی جانب سے کہا گیا کہ   میں ابھی بھی مسٹر 360 ہوں اور سوریا کمار یادیو نیا مسٹر 360 ہے،ہم دونوں میں کو ئی مقابلہ نہیں ہے ۔

 

اس حوالے سے ڈی ویلیئرز نے بیان دیا کہ برائے مہربانی مسٹر 360 کا نام مجھ سے الگ مت کریں۔


دوسری جانب انہوں نے کہاکہ سوریا کمار یادیو اچھا کھیل رہے ہیں،اور ہم سب چاہتے ہیں کہ وہ اس فارم کو مستقبل میں جاری رکھیں۔

 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی شاندار بیٹنگ اور شاٹس سیلکشن کی وجہ مسٹر 360 کا لقب دیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سوریا کمار یادو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے  کہ قومی بیٹر محمد رضوان دوسرے ، نیوزی لینڈ  کے ڈیون کانوے تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : اب تنقید نہیں بلکہ انجوائے کریں ، فائنل میں پاکستان کو اسپورٹ کریں ،بابر اعظم

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+