بھارت ایونٹ سے باہر ،انگلینڈ نے مار مار کر بُھرکس نکال دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں  انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے دی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کی جانب سے پہلے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا  فیصلہ کیا گیا جبکہ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے  انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا ۔

 

واضح رہے کہ بھارت کے ویرات کوہلی اور  ہارڈک پانڈیا کی جانب سے شاندار نصف سنچری اسکور کی گئی ، ایک مرتبہ پھر ویارت کوہلی نے مشکل وقت میں آ کر ٹیم کو سہارا دیا اور ٹوٹل اسکور میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

 

دوسری جانب ہارڈک پانڈیا نے جارحانہ بیٹنگ کر کے بھارت کو 169 رنز کے ہدف تک پہنچا یا ۔

 

یاد رہے کہ جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ شروع ہو ئی تو انگلینڈ نے  آغاز سے ہی بھارت پر ہلا بول دیا ،جس کی بدولت بھارت گیند باز پریشر میں آ گئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : انگلینڈ کے بیٹرز جوس بٹلر اور الیکش ہیلز نے بھارت  گیند بازوں کی ایک نہ چلنے دی  اور 169 رنز کا ہدف چار اوور پہلے ہی حاصل کر لیا ۔

 

واضح رہے کہ  انگلینڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ  اتوار کو میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان سے ہو گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : اصل مسٹر 360 میں ہوں ، سوریا کمار یادو نہیں،اے بی ڈی ویلیئرز

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+