ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے راہیں جداکرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بریکنگ نیوز ٹوڈے:بھارت کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے  کہ پاکستان  کے کرکٹر شعیب ملک اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے:ان کا کہنا ہے دنوں نے  آپس میں طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے بس کاغذی کاروائی کا ہونا باقی ہے۔ اس کے علاوہ شعیب  ملک کے ٹیم ممبر کی طرف سے بھی کہنا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے صرف کاغذی کاروئی ہونا باقی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شعیب ملک اس وقت پاکستان میں کھیل کے شو  کی میزبانی کر رہے ہیں اس کے علاوہ ان کے الگ ہونے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

 

شعیب ملک اور ثانیہ نے کچھ دن قبل اپنے بیٹے کے ساتھ سالگرہ منائی انہوں نے اپنے کسی اکاونٹ پر کوئی بھی تصویر پوسٹ نہیں کی لیکن شعیب ملک نے اپنے مداحوں کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

 

ثانیہ نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  بیٹے کے ساتھ گزارہ ہوا وقت مشکل وقت میں ساتھ دیتا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:دونوں کی طرف سے علیحدگی کی کو ئی تردید نہیں کی ان جوڑے کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔

 

مزید پڑھیں: بھارت کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑی

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+