بابر اعظم کو کپتان میں نے بنایا ،سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا دعویٰ
- 11, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان میں نے بنایا ہے۔
نیوز ٹوڈے:تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے بابر اعظم کو صرف دو دفعہ کھیلتے ہوئے دیکھا تھا اور کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کو کہہ دیا تھا کہ یہ ورلڈ بیسٹ بیٹس مین ہے اسے کپتان بناو۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب تک کافی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اس کے علاوہ مشہور و معروف کرکٹر بھی اسے ورلڈ کلاس بیٹر قرار دے چکے ہیں۔وہ بھی اس کی تعریف سے پیچھے نہیں رہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی نے بھی بابر اعظم کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:یہ بات انہوں نے آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل سے پہلے کہی۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر طرح کے حالات میں اچھی بیٹنگ کی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم بڑے میچ میں آ کر ا پنے ہو ش وحواس کھو دیتی ہے ،کپل دیو کی ٹیم پر تنقید
تبصرے