پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی رہائش گاہ پر بلٹ پروف شیشے لگانےکا کام شروع

 

بریکنگ نیوز ٹوڈے:سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا  فیصلہ کیا گیا۔

 

 ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں  بلٹ پروف شیشے لگانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ ان کے گھر کی سات کھڑکیاں ہیں  اور ان پر 35 بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے۔

 

نیوز ٹوڈے:اس کے علاوہ ان شیشوں کی لاگت نوے لاکھ روپے ہوگی جو عمران خان خود ادا کریں گے۔

 

یاد رہے کہ عمران خان پر3 نومبر کو لانگ مارچ میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث عمران خان سمیت تیرہ رہنما زخمی ہوئے تھے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:ان تمام خدشات کے پیشِ نظر عمران خان کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سردی کی آمد کے باعث بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی مدد کا کام تیز کرنے کا اعلان کر دیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+