عمران خان کا بڑا اعلان،کل ہر صورت مارچ کے لیے روانہ ہونگے

نیوز ٹوڈے:چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم ہر سورت کل مارچ میں شامل ہو نے کے لیے اپنے گھروں سے روانہ ہوگی ،قوم کا جذبہ و جنون کسی رکاوٹ کو نہیں برداشت کرے گا اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کابینہ کا مارچ میں رکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے ۔ عمران خان نے پشاور میں کانفرنس کے دوران بڑا اعلان کر دیا ۔

عمران خان نے اپنی کانفرنس میں اس حکومت کو فوجی آمروں اور ڈکٹیٹر کا لقب دیا اور کہا کہ جب یہ حکومت خود اپوزیشن میں ہوتی ہے تو ان کو جمہوریت یاد آجاتی ہے ،ان کا رویہ مارشل لا لگا نے والے فوجی آمروں سے کم نہیں ہے ،عمران خان نے اس حکومت کو فاشسٹ قرار دے دیا۔ عمرا ن خان نے کہا کہ میں سیاست نہیں بلکہ جہاد کر رہا ہوں اور اس کی بدولت میری جان کو بھی خطرہ ہے مگر ان حکمرانوں کی غلامی سے بہتر مجھے موت قبول ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کل خیبر پختونخوا سے سے ہر صورت قافلہ لے کر نکلوں گا اور یہ تاریخ کا سب سے بڑا قافلہ ہو گا ۔ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اسی لیے ہمیں کسی رکاوٹ کی پرواہ نہیں،عوام کا جذبہ دیکھ کر میں یہ خوشی سے کہ سکتا ہوں کہ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،پرُ امن احتجاج ہمارا حق ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ ہم کسی گرفتاری سے نہیں ڈرتے ،یہ حکومت کتنے لوگ جیل میں ڈال دے گی اتنے جیل نہیں اس ملک میں جتنے تبدیلی کے حمایتی ہیں۔پولیس اتنے لوگوں کو نہیں روک سکتی پھر بھی اگر انہوں نے کچھ ایسا کیا تو ذمہ دار آ ئی جی اسلام آباد ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے رہنمائوں کے گھر چھاپے مار کر ہمیں ڈرایا جا رہا ہے مگر ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

عمران خان نے ۲۵ مئی کو لانگ مارچ کی حتمی کال دے دی ہے،کہا اب میں ۲۵ کو اسلام آباد میں ملوں گا اور میں اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں،کہا ہم کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کریں گے اور ہر حال میں اس کے خلاف لڑیں گے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+