ویب سیریز "مس مارول" میں کوک اسٹوڈیو کا ہٹ گانا پیچھے ہٹ شامل کر لیا گیا

نیوز ٹوڈے:مارول اسٹوڈیوز اور ڈزنی پلس کی اگلی ویب سیریز ‘مس مارول’ کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات سامنے آرہے ہیں، اس سیریز کا شدت سے انتظار کرنے والے شائقین کے لیے یہ بات باعثِ مسرت ہو گی کے اس میں کوک اسٹوڈیو کا ایک مشہور گانا بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

یہ پاکستانی سپر ہیرو لڑکی پر بنائی جانے والی پہلی ویب سیریز ہے جس میں پہلی پاکستانی نژاد امریکی سپر ہیرو کمالہ خان کوآن اسکرین متعارف کرایا گیا ہے، یہ کردار پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی نے ادا کیا ہے۔ نیوز ٹوڈے کے مطابق اس سیریزمیں کوک اسٹوڈیو کا گانا ‘پیچھے ہٹ’ شامل کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

معروف انٹر ٹینمنٹ صحافی ہارون رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹوئٹ میں بتایاکہ مس مارول میں نہ صرف پاکستانی گانا شامل ہے بلکہ اس میں بالی ووڈ فلموں کے ڈائیلاگز بھی شامل ہیں، اور سپر ہیرو لڑکی کمالہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداحوں میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے کہ مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پر آن ایئر کیا جائے گا۔ ‘پیچھے ہٹ’ گانا رواں برس ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے سیزن میں شامل کیا گیا تھا، جسے نوجوان گلوکار حسن رحیم، طلعت قریشی اور جسٹن بیبز نے گایا،اس گانے نے پاکستان میں بھی کافی مقبو لیت حاصل کی۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+