مفتاح اسما عیل کی فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کو مئی میں ۴۹۰ ارب کی ٹیکس وصولی پر مبارکباد
- 01, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں27 فیصد زیادہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ری فنڈ پچھلے سال کی نسبت نو ارب روپے زیادہ ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وصول ہونے والا ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے بغیر ہےجبکہ ٹیکس دہندگان کو ری فنڈ کی مد میں 30 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اگر روس سے تیل کی پیشکش کی جاتی ہے اور اگر ان معاہدوں پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جاتی ہیں تو پاکستان سستی قیمت پر تیل خریدنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اس وقت پابندیوں کی زد میں ہے لہٰذا ہمارے لیے وہاں سے تیل خریدنے کا تصور کرنا بہت مشکل ہے۔
مفتاح اسماعیل نے ایف بی آر کی اس کارکردگی پر ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ ریاستی ادارے اگر اسی طرح کام کریں تو پاکستان کو مشکلات کے سمندر سے نکالا جا سکتا ہے۔
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے کیا اعلان "غزہ امن منصوبے" کے دوسرے مرحلے کے نفاذکا
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
تازہ ترین

تبصرے