ترکش ائیرلائن کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز منسوخ

ترکش ائیرلائن

نیوزٹوڈے:  ترکش ائیرلائن کے طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے  کراچی سے استنبول کے لیے پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ائیر لائن کا طیارہ آج صبح 4 بجکر 25 منٹ پر استنبول سے کراچی پہنچا، طیارے نے صبح 6 بجے کے قریب استنبول روانہ ہونا تھا لیکن  روانگی سے قبل طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی مگر  ٹھیک نہ ہو سکا۔ 

 

ذرائع کے مطابق فنی خرابی کےباعث پرواز کو منسوخ کردیا گیا اور تمام مسافروں کی بورڈنگ اور امیگریشن منسوخ کر دی گئی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ 260 مسافروں کو ائیرپورٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے اور  ان تمام مسافروں کی روانگی کا نیا شیڈول آج رات کو متوقع ہے۔

 

مزید پڑھیں: ترکی اور روس کے تعلقات سے امریکہ سمیت نیٹو کی پریشانی بڑھنے لگی
 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+