پاکستانی ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا

نیوز ٹوڈے:نیوز ٹودے :پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

معروف اداکار ہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ شوبز چھوڑنے کی وجہ بتا سکتی ہیں ، تو عفت عمر نے جواب دیا کہ میں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک لمبا عرصہ گزارا ہے اور اسی انڈسٹری سے میری پہچان قائم ہوئی مگر میں نے ہمیشہ برے کام کے خلاف آواز اُٹھائی ہے مگر میں خود اگر تنقید کرنے کے باوجود اس اندسٹری میں کام کروں گی تو میری آواز میں یا میری تنقید میں وہ وزن نہیں رہے گا،یہی وجہ ہے کہ میں نے ہمیشہ کے لیے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ان کی شوبز چھوڑنے کی وجہ منظرِ عام پر آنے کے بعد ایک صحافی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی اچھی سیاسی فلم یا ڈاکیو منٹری بنائی گئی تو کیا آپ اُس میں کام کریں گی،جوا ب میں عفت عمر نے کہا کہ اگر کوئی بھی معیاری یا اچھا کام ہوا تو میں ضرور کام کروں گی۔

مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے سوام پر عفت عمر نے جواب دیا کہ مریم نواز کی شخصیت مجھ سے الگ ہے اور وہ ایک حسین خاتون ہیں اور میں ان جیسی بالکل بھی نہیں لگتی لہٰذا میرا ماننا ہے کہ ان کا کردار کسی نوجوان ادکارہ کو کرنا چاہیے جو ان کے کردار کے ساتھ انصاف کر سکے۔

واضح رہے کہ عفت عمر نے اس انٹر ویو میں بے نظیر بھٹو کا کردار کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+