علی ظفر کا جانی ڈیپ کی کامیابی پر ردِ عمل

نیوز ٹوڈے:پور ی دنیا میں اپنی گائیکی اور اداکاری کے جلوے دکھانے والے پاکستانی سپر اسٹار علی ظفر نے بھی ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ کی کا میابی پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہا ر کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ جانی ڈیپ ایک بہٹ بڑے فنکار ہیں انہوں نے ہالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے اسی لیے میری حقیقی ہمدردی جانی ڈیپ کے ساتھ ہے کیونکہ وہ جس چیز سے گزرے ہیں میں اس کا ایک فیصد ہی سمجھ سکتا ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی فیصلہ یا جیتی ہو ئی رقم جانی ڈیپ کو اُن کی زندگی کے 6 ضائع ہو جانے والے اہم سال واپس نہیں دے سکتی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جانی ڈیپ نے جو کٹہن چھ سال گزارے اُس مدت میں وہ اپنا فن تیار کر سکتے تھے جس سے ایک تو ان کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہونا تھا اور دوسرا وہ با آسانی اپنے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر سکتے تھے۔

نیوز ٹوڈے: ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی اہلیہ نے اُن کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھامگرجانی ڈیپ کو اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں فتح ہوئی اور وہ عدالے سے با عزت بری ہو گئے۔

امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت نے جانی ڈیپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جانی ڈیپ کو بدنام کرنے پران کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ ایمبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کریں گے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+