جاپان پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں میں معاونت کر رہا ہے

نیوز ٹوڈے:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کے حامیوں میں سے ایک ہے، جاپان پاکستان میں اہم منصوبوں میں معاونت کر رہا ہے،جاپان نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بغیر کسی دبائو میں آ کر ہماری مدد کی ۔ اس بات کا اظہار خیال وزیراعظم نے اسلام آباد میں جاپانی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران بھی کیا جہاں جاپان کے سفیر،کاروباری لوگ ، تجارتی اور صنعتی کمپنیوں نے نمائندے بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی تک پاکستان میں بہت سی جاپانی کمپنیاں کام کر رہی تھیں اسی لیے ہم ابھی بھی چاہتےہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرکے جاپان کے ساتھ اچھا تعلق قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت سے ہزاروں افراد نے روزگار حاصل کیا، اس کے علاوہ دیگر منصوبوں میں بھی جاپان نے اپنا ا ہم کردار ادا کیا،جاپان نے ہمیشہ مشکل اوقات میں پاکستان کا ساتھ دیا اور شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

جاپانی کمپنیوں نے بھی موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کو ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے  پاکستان میں جاپان کی کمپنیوں کو پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے کمیٹی بنا دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ جاپان کی کمپنیوں کو پیش آنے والے مسائل کو ایک ہفتے کے دوران حل کرکے رپورٹ دی جائے۔۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جاپانی وفد سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں تاکہ جلد سے جلد پاکستان کی بہتری کے لیے کام شروع کیا جائے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+