پاکستانی معروف اداکار عمران اشرف نے بیان دیا کہ سدھو موسے والا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا

imran ashraf said sidhu moose wala will stay in our hearts forever

نیوز ٹوڈے:پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے بھارتی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کا گانا سُن کر اُنہیں یاد کیااور ان کی یاد میں سوشل میڈیا پر ایک میسج شائع کر دیا۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر عمران اشرف نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں گھوم رہے ہیں اور سدھو موسے والا کا گانا سن رہے ہیں ، تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اشرف کی گاڑی میں اپنے دوست کے ہمراہ سدھو موسے والا کا مقبول ترین گانا سن رہے ہیں۔

عمران اشرف ناصرف گانے سے لطف اندوز ہوئے بلکہ وہ سدھو موسے والا کو یاد بھی کر رہے تھے، اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سدھو موسے والا ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+