پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی امریکا میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل
- 08, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:عدنان ان دنوں بطورپروڈیوسراپنی پہلی فلم دم مستم کی اسکریننگ کے لیے امریکا میں موجود ہیں جہا ں ان کی اذان دینے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے پوسٹ پرکیے جانے والے تبصروں میں اداکار کوسراہا اور ان کی آواز کو دعٰوت دی۔
امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے چند روز قبل دورۂ پاکستان میں سیاسی ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد سے بھی ملاقات کی، عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پرالہان کے ساتھ تصاویرشیئرکی تھیں جن میں عمران اشرف اعوان اور ان کی ٹیم کے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ الہان نے فلم ’دم مستم ’ کے امریکا میں ہونے والے پریمیئرمیں شرکت کی دعوت قبو ل کر کے آنے کی یقین دہانی کرائی۔
ماڈلنگ سے کیریئرکاآغازکرنے والے عدنان صدیقی کو اپنے پہلے ہی ڈرامے عروسہ سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی تھی جس میں ان کے مقابل مشی خان تھیں، حالیہ برسوں میں ان کے ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ نے بھی مقبولیت کے تمام ترریکارڈ توڑے۔
عدنان صدیقی کی خوبصورت اور دلکش آواز میں اذان دینے کی ویڈیوپر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے