اگلے مالی سال کے لیے بلا واسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
- 09, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:اگلے مالی سال عوام پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، ذرائع کے مطابق آئندہ ما لی سال میں بلاواسطہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی وفاقی بجٹ 23-2022 میں تجویز پیش کی گئی ہے۔
نیوز ٹوڈے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں میں 1048 ارب روپے اضافے کی سفارش کی توقع کی جا رہی ہے، بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4695 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2560 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش پیشِ نظر ہے۔ واضح رہے کہ کہ آئندہ بجٹ میں مجموعی آمدن کا اندازہ تقریباً 9 ہزار ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا ایک سرسری اندازہ لگایا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے بعد پاکستان بھر سے عوام کا شدید ردِ عمل آیا جس میں انہوں نے احتجاج بھی کیا،لوگوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں روز مرہ کی اشیاء لینا بھی اتنا مشکل ہو چکا ہے تو اگر حکومت نے مزید ٹیکس لگائے یا قیمتوں میں اضافہ کیا تو عام عوام سنگین مسائل سے دوچار ہو گی۔
تبصرے