ڈالر 207 روپے 75 پیسے کا ہو گیا
- 16, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:(بریکنگ نیوز ٹوڈے):آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر اور زرِمبادلہ میں کمی کے باعث روپے پر دباؤ میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے اڑان بھرنی شروع کر دی، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر1 روپے29 پیسے مہنگا ہو گیا، جو کہ تاریخ میں ڈالر کی اب تک سب سے زیادہ قیمت ہے۔
نیوز ٹوڈے:فاریکس ڈیلرز کے مطابق امریکی انٹر بینک میں ڈالر 207 روپے 75 پیسے کا ہو گیا، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 30 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا تھا، اس اضافے کے بعد انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر 206 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 207 روپے کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 1روپے 15 پیسے کے اضافے سے 205 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 40 پیسے اور قیمتِ فروخت 1روپے 30 پیسے کے اضافے سے 205 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی۔
ڈالر کے اس بڑھتی ہوئی قیمت سے روپیہ مسلسل دبائو کا شکار ہے جبکہ پاکستان کی غریب عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی برداشت کر رہی ہے ،عام عوام کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے سے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ ایک غریب آدمی برداشت نہیں کر سکتا۔
تبصرے