ہالی ووڈ واک آف فیم پر ادکار پال واکر کے نام کا ستارہ بننے کی منظوری دے دی گئی
- 20, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: ( بریکنگ نیوز ٹوڈے)ہالی ووڈ واک آف فیم پر مرحوم اداکار پال واکر کے نام کا ستارہ بنانے کی حتمی طور پر منظوری، پال واکر کی وفات کے 9 برس بعد واک آف فیم پر ان کے نام سے بھی ستارہ بنائے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔
نیوز ٹوڈے: رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ واک آف فیم امریکی شہر لاس اینجلس کا ایک تاریخی مقام ہے جہاں 2700 فلمی شخصیات کے نام سے سڑک پر ستارے بنائے گئے ہیں،جن کو مرنے کے بعد بھی دنیا منظم طریقے سے یاد رکھتی ہے۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق اس مقام پر بننے والا ہر ستارہ انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کسی نہ کسی معروف شخصیت کی عکاسی کر تا ہے۔
یاد رہے کہ مشہور اداکار پال واکرجنہوں نے فاسٹ اینڈ فیوریئس جیسے معروف فلموں میں کام کیا، 2013 میں ایک ٹریفک حادثے میں عالمِ فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔
انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں برائن او کونر کا کردار ان کا مشہور ترین فلمی کردار رہا، ان کے ہمران کام کرنے والی معروف شخصیات مثلاً وِن ڈیزل آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں۔
تبصرے