ایلون مسک کی بیٹی اپنا نام بدلنے اور والد سے تعلق ختم کرنے کی خواہشمند

elon musk daughter

بریکنگ نیوزٹوڈے : ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی نے اپنا نام بدلنے کی درخواست کورٹ میں جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید اپنے والد کے ساتھ رہنے یا تعلق برقرار رکھنا نہیں چاہتی۔

 

ایلون مسک کی مخنث بیٹی زاویر الیگزینڈر مسک نے درخواست اپریل 2022 میں لاس اینجلس کی ایک عدالت میں جمع کرائی تھی مگر اس بارے میں رپورٹ اب سامنے آئی ہے۔

 

اپریل میں زاویر الیگزینڈر مسک نے اپنی 18ویں  سالگرہ کے فوراً بعد ہی زاویر  نے عدالت میں درخواست جمع کرا دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی صنفی شناخت مرد سے عورت میں بدلنے کے لیے نیا نام رجسٹر کرانا چاہتی ہے۔

 

دستاویزات میں نیا نام ویوین جینا ولسن لکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صنفی شناخت کے ساتھ ساتھ نام بدلنے کی ایک وجہ والد کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتی۔

 

جنوری 2000 میں  جسٹائن ولسن اور ایلون مسک نے  شادی کی تھی اور اپریل 2004 میں ان کے ہاں جڑواں بیٹوں گرافن اور زاویر کی پیدائش ہوئی تھی، جبکہ 2 سال بعد مزید 3 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

 

مزید پڑھیں: تیسری عالمی جنگ میں ایک اور ملک بھی کود پڑا

 

2008 میں ایلون مسک اور جسٹائن ولسن کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں زاویر اور ایلون مسک کے درمیان تنازع کی وضاحت نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے ابھی ایلون مسک یا ٹیسلا کے میڈیا آفس کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+