منال خان پر امریکی ماڈل کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقیدی بیانات

kylie jenner twitter

نیوزٹوڈے الرٹ:  پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے اپلوڈ کی جانے والی ایک اسٹوری کے سبب گزشتہ روز سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔

 

دراصل اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر پھلوں سے سجی ایک میز کی تصویر پوسٹ کی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ منال خان نے مبینہ طور پر اس سٹوری کو ہالی وڈ کی مشہور ماڈل کائلی جینر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ ہونے والی اسٹوری سے ’چرایا‘ تھا

 

kylie insta post

 

اس نشاندہی پر سوشل میڈیا صارفین منال خان کو خوب ٹرول کر رہے ہیں، ان پر میمز بنائی جا رہی ہیں اور ٹوئٹر پر بھی اداکارہ کا نام ٹرینڈ کررہا ہے۔

 

minal khan trolling

 

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا منال خان واقعی یہ سمجھتی ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی کائلی جینر کو نہیں جانتا اور فالو بھی نہیں کرتا؟‘

 

minal khan twitter trolling

ایک اور صارفین نے ٹویٹ کیا: 

 

 

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’تو کیا ہوگیا اگر کائیلی جینر اور منال خان نے ایک ساتھ ناشتہ کیا ہے تو؟‘

 

بعض صارفین نے منال خان کی اس حرکت کو مادہ پرستی سے بھی جوڑا کہ اداکار امیر اور منفرد دکھنے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔

 

ایک صارف نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ ’نقالی نہ کریں چاہے یہ محض سوشل میڈیا پر ہی کیوں نہ ہو، سوشل میڈیا پر جھوٹے طرز زندگی کو فروغ دینے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے آئی کیو کا مذاق اڑا رہے ہیں، یہ ناقابل یقین ہے کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے مشہور لوگوں کی انا کتنی نازک ہو سکتی ہے‘۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بننے کے باوجود اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس سٹوری کو نہیں ہٹایا بلکہ خود بھی اس کا حصہ بن گئیں اور اپنے اوپر بنی ایک میم شیئر کر ڈالی۔

 

مذید پڑھیں: فلم سٹار احسن خان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کا مشورہ رد کر دیا،ادا کار کا چائے کی پیالیاں کم کرنے سے انکار

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+