افغان طالبان کے مطابق ملک میں منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1000 افراد ہلاک اور 1500 زخمی

Afghanistan earthquake

 

نیوزٹوڈے الرٹ:  رات ڈیڑھ بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 تھی جبکہ اس کا مرکز خوست سے 44 کلومیٹر کی فاصلے پر تھا۔

 

زلزلے سے مشرقی صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے ملنے والی تصاویر میں تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔ ان تصاویر میں زخمی افراد کو سٹریچرز پر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تباہ شدہ مکانوں کا ملبہ بھی نظر آ رہا ہے۔

 

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور دوردراز علاقوں میں زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

طالبان رہنما ہبت اللہ اخونزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس زلزلے سے سینکڑوں مکانات منہدم ہوئے ہیں اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں اطلاعات کے محکمے کے سربراہ محمد امین حزیفی نے بی بی سی میں بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد 1000 ہے جبکہ 1500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ایک لاکھ افغانی جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار افغانی دے گی۔

 

افغانستان کی حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں تمام غیر سرکاری اداروں اور ایجنسیز سے درخواست کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

 

مزید پڑھیں: روس ، یوکرین جنگ میں سب سے زیادہ فائدہ بھارت اٹھا رہا ہے

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+