سو نے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ قیمت ایک لاکھ چالیس ہزار سات سو روپے ہو گئی

نیوز ٹوڈے: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 4 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی واقع ہو ئی،جس کے بعد سونے کی قیمتیں گرتیِ نظر آئیں، سندھ صرافہ بازار جیولز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا 4 ہزار 600 روپے سستا ہوا ہے۔

نیوز ٹوڈے کے ذرائع کو معلوم ہوا کہ ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے،جو کہ اس مہنگائی کے دور میں عام آدمی کے لیے خوشی کی خبر سے کم نہیں ہے۔

نیوز ٹوڈے: 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 943 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہو چکی ہے۔

نیوز ٹوڈے کے ایک سروے کے مطابق عام عوام کا کہنا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں اگرضروری اشیاء سستی ہو جاتی ہیں تو غریب آدمی کے لیے بہت سے فائدے سامنے آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک بہتر زندگی گزار سکتا ہے۔

نیوز ٹوڈے: گزشتہ 3 روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 550 روپے کی واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+