موت کے تئیس دن بعد سدھو موسے والا کا گانا "ایس وائی ایل" ریلیز کر دیا گیا

نیوز ٹوڈے: بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شوبھد یپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کی موت کے تقریباً ایک ماہ کے بعد اُن کا آخری گانا ریلیز کردیا گیا جو ریلیز ہوتے ہی پوری دنیا میں نہایت مقبول ہو گیا۔

سدھو موسے والا کا قتل بھارتی میوزک انڈسٹری کے سب سے افسوسناک واقعات میں سے ایک ہے،بھارتی گلوکار کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

نیوز ٹوڈے: پنجابی گلوکار کو 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا میں دہشتگردوں نے قتل کیا اور اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر آنجہانی گلوکار کو یاد کرتے ہوئے بے شمار ٹوئٹس اور پوسٹس گلوکار شائع ہوتی رہیں،ان چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ سدھو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔

نیوز ٹوڈے: سدھو موسے والا کی موت کے قریباً ایک ماہ بعد ان کا نیا گانا ریلیز ہوا ہے۔ جس کا نام ’’ایس وائی ایلہے اور یہ سدھو موسے والا کا پہلا گانا ہے جو بدقسمتی سے اُن کے دنیا سے گزر جانے کے بعد ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے کو خود سدھو موسے والا نے گایا، لکھا اور کمپوز کیا اور گزشتہ روز جیسے ہی یہ گانا ریلیز ہوا تو مداح جذباتی ہوگئے۔

نیوز ٹوڈے: سدھو موسے والا کے یوٹیوب چینل پر اُن کے نئے گانے کو صرف 15 گھنٹے میں 13 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں، پوری دنیا سے سدھو کے اس گانے کو سراہا گیا۔

مداحوں کی جانب سے سدھو موسے والا کی یاد میں جذباتی تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ لیجنڈز کبھی مرتے نہیں ہیں،سدھو کے کارنامے دنیا یاد رکھے گی۔

نیوز ٹوڈے: پولیس سدھو موسے والا کے قتل کی جانچ پڑتال کر رہی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا اس واقعے میں نمایا ں کردار ہے۔واضح رہے کہ گینگسٹر لارنس بیشنوئی اس سے قبل بھی کئی ہائی پرفائل کیسز میں طلوب ہیں ۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+