مقبوضہ شمیرمیں آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال

violation in Kashmir

 

نیوزٹوڈے الرٹ:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں13جولائی 1931کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منائے جانیوالے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر کل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

 

نیوزٹوڈے رپورٹ کے مطابق ہڑتال کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیئلے اعلان کردہ ہفتہ شہداء کا حصہ ہے جبکہ دیگر آزادی پسند تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔لوگ شہداء کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے سرینگرمیں مزار شہداء نقشبند صاحب میں جمع ہوں گے

 

1931 میں ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں سرینگر سینٹرل جیل کے باہر 22 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

 

قبل ازیں مقبوضہ جموں اور کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی بند کروانے کی اپیل کی تھی۔

 

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے قتلِ عام کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری تنازعِ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروائے۔

 

نیوزٹوڈے: اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان تنازعہ کشمیر کا اہم فریق ہے اور تنازعہ کشمیر کو علاقائی یا سرحدی مسئلہ نہیں بلکہ لاکھوں کشمیریوں کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے ۔

 

مزید پڑھیں: بھارتی مسلمان ہندوتوا کا شکار ،شدت پسندوں نے مسلمانوں کا جینا محال کر دیا

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+