ولادی میر پیوٹن کی زندگی کے اہم حقائق
- 26, اپریل , 2022
دنیاکے دس طاقتور لوگوں میں سب سے پہلا نمبر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا ہے ۔ اور دنیا میں کوئ اور ایسا شخص پیدا نہیں ہوا جو پیوٹن کا مقابلہ کر سکے یا اسے اقتدار سے ہٹا سکے سواۓ موت کے ۔ اگر پیوٹن کے بچپن کے حوالے سے دیکھا جاۓ تو پتہ چلتا ہے کہ پیوٹن کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا ۔ ان کا باپ روس کی نیول فورس میں ایک سپاہی تھا ۔ اور ان کی ماں ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی ۔ امریکہ کی سابقہ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنی کتاب 'ہارڈ چوائسس' میں ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں لکھا ہے ۔
" یہ دوسری جنگ عظیم کا زمانہ تھا جرمنی نے روس پر چڑھائ کر رکھی تھی ان دنوں میں ایک سپاہی چھٹی پر گھر جا رہا تھا راستے میں اس نے لاشوں سے بھرا ہوا ایک ٹرک دیکھا جو کہ لاشوں کو ایک اجتماعی قبر میں دفنانے کیلۓ لے جا رہے تھے ۔ تھوڑی دور جا کر اسکو ایک جوتا پڑا دیکھائ دیا جو اس کی بیوی کا تھا اس نے وہ جوتا اٹھایا اور گھر گیا گھر جا کر اسے پتہ چلا کہ بمباری میں بہت سے لوگ مارے گۓ ہیں اور اس کی بیوی بھی ان مرنے والے لوگوں میں شامل تھی ۔
وہ وہاں سے بھاگا اور ٹرک کو رکوا کر اپنی بیوی کی لاش نکلوا لی کہ وہ اسے خود دفناۓ گا ۔ جب وہ اپنی بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر لے جا رہا تھا تو اسے بیوی کے جسم میں حرکت محسوس ہوئ تو وہ اپنی بیوی کو ہسپتال لے گیا کچھ دن بعد اس کی بیوی ٹھیک ہو گئ ۔ کچھ عرصے بعد ان کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام انہوں نے ولادیمیر پیوٹن رکھا ۔ "
پوتن بچپن میں ایک کمزور اور غریب بچہ تھا ۔ پیوٹن نے لڑکپن میں ہی مارشل آرٹ کی تعلیم حاصل کی ۔ ولادیمیر یہ بات جانتے تھے کہ دنیا میں بادشاہت صرف طاقت کی ہے ۔ وہ بچپن ہی سے طاقت پر بھروسہ کرتے تھے ۔ آج بھی یہ اکثر بھاری بھرکم پہلوانوں سے کشتی لڑتے نظر آتے ہیں ۔
پیوٹن نے اپنے کیرئیر کا آغاز گریجویشن کے بعد روس کی خفیہ ایجنسی 'کے بی جی ' میں ملازم کی حیثیت سے کیا ۔ سوویت یونینکے انہدام کے بعد اس ایجنسی کو ختم کر کے ایک اور ایجنسی تشکیل دی گئ جس کا نام 'ایف ایس بی ' تھا ۔ پیوٹن نے بھی اس ایجنسی میں ملازمت کر لی ۔ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد جب لوگ اپنے حقوق کیلیۓ سڑکوں پر نکل آۓ تو اس وقت پیوٹن کو معلوم ہوا کہ سٹریٹ پاور کیا ہوتی ہے ۔ 1990ء میں پوتن اپنے آبائ شہر کا مئیر بن گیا ۔ 1991ء میں پوتن نے سیاست میں قدم رکھا ۔ 31 دسمبر 1999ء کو پیوٹن نے روس کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ۔
مزید پڑھیں: ولادی میر پیوٹن کا انداز زندگی کیسا ہے
خاص خبریں
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تازہ ترین
-
ٹرمپ نے تارکین وطن کے لیے رحم کی اپیل کرنے والے بشپ کو اپنا مخالف قرار دے دیا، معافی کا مطالبہ
-
زرعی شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین جانے والے طلبہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم
-
گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سے نکلنا مشکل ہے، وزیر خزانہ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کی کارروائیاں بند، اثاثے اور جائیدادیں حفاظتی تحویل میں لے لی گئیں۔
تبصرے