صاحبزادہ جہانگیر برطانیہ اور یورپ کے لیےفو کل پرسن مقرر

 

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر کو خصوصی طور پر نئی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ صاحبزادہ جہانگیر کو پی ٹی آئی چیئر مین کا برطانیہ اور یورپ کے لیے فوکل پرسن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

 

 پاکستان تحریک انصاف  کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا  جس کے بعد دیگر پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے  صاحبزادہ جہانگیر کو مبارکباد پیش کی۔

 

اس سے قبل صاحبزادہ جہانگیر  سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے  انوسٹمنٹ برطانیہ اور یورپ کی عہدے پر مقرر تھے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے فرانس  کے سینئر رہنما ملک  اصغر محمد نے  پارٹی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے صاحبزادہ جہانگیر کو فوکل پرسن بننے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے لیڈر کا ہر فیصلہ منظور ہے اور  ہم اس کو  نیک نیتی سے تسلیم کرتے ہیں۔

 

ملک اصغر نے کہا  ہم امید کرتے ہیں کہ صاحبزادہ جہانگیر  مثبت رویہ اختیار کر کے  یورپ  اور برطانیہ میں اہم کردار ادا کریں گے اور پارٹی کا مستقبل روشن اور مضبوط بنائیں گے۔

 

نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ملک اصغر نے کہا کہ ہم صرف پارٹی چیئر مین عمران خان اور ان کے نظریے کے ساتھ ہیں ،ہماری اپنی کوئی پسند یا نا پسند نہیں ہے۔ ہم ہر طرح سے صاحبزادہ جہانگیر کو مکمل  تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں،ہماری خدمات پی ٹی آئی کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+