روس یوکرین جنگ میں پیوٹن 9 مئ کو اپنی جیت کا اعلان کر سکتے ہیں

Putin

روس ، یوکرین جنگ آج 65 دنوں سے جاری ہے ۔ 9 مئ کی تاریخ قریب آ رہی ہے اور پیوٹن مشن 9 پر کام کر رہے ہیں ۔ 9 مئ کا دن پیوٹن وکٹری ڈے پریڈ کے طور پر مناتے ہیں روس میں یہ دن 1945ء سے ہر سال منایا جاتا ہے ۔ 9 مئ کو ہی پیوٹن اپنی جیت کا اعلان کر سکتے ہیں ۔ روس یوکرین جنگ میں پیوٹن کا مقصد یوکرین کے مشرقی حصے پر قبضہ کرنا ہے اور وہ بہت حد تک اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔ پیوٹن اس حصے کو یوکرین سے الگ کر کے کریمیا کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں ۔ کریمیا دراصل یوکرین کا ہی حصہ تھا جس کو پیوٹن نے 2014 ء میں یوکرین سے الگ کروایا تھا ۔ لیکن بغیر کسی لڑائ کے کریمیا کو یوکرین سے الگ کیا گیا تھا ۔

 

روس یوکرین جنگ میں یوکرینی پائلٹ میجر سیف ون تارا بلکا جسے گھوسٹ آف کیو کے نام سے جانا جاتا ہے اس پائلٹ کی موت ہو گئ ہے ۔ اس کی موت پچھلے مہینے ہو گئ تھی اس پائلٹ نے جنگ میں روس کا بہت نقصان کیا تھا ۔ 13 مارچ کو روس کے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل میں اس  کی موت واقع ہوئ جس کا اعتراف یوکرین نے کیا ہے ۔ اس جنگ میں امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرین کا کھل کر ساتھ نہیں دیا لیکن روس پر پابندیاں لگا دی تھیں ۔ امریکہ کو امید تھی کہ یہ پابندیاں روس کی کمر توڑ دیں گی لیکن موجودہ حالات میں یہ تمام ممالک روس کے سامنے جھکتے دکھائ دے رہے ہیں ۔ اور جو پابندیاں روس کو کمزور کرنے کیلیۓ لگائ گئ تھیں ان کی دھجیاں اڑتی نظر آ رہی ہیں ۔

 

کیونکہ یورپ کے چار ملک روبل میں نیچرل گیس خریدنے پر راضی ہو گۓ ہیں ۔ یورپ کی دس بڑی کمپنیوں نے بھی روس روبل کیلیۓ  بینکوں میں کھاتہ کھلوا لیا ہے ۔ اور یہ روس کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ کیونکہ جب روس پر پابندیاں لگائ گئ تھیں تو اسے پے منٹ کے انٹرنیشنل بینکنگ سسٹم سے بھی نکال دیا گیا تھا ۔                                                                                                                                       

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+