پاکستانی ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت،مایا ناز کھلاڑی طلحہ طالب بھی فہرست میں شامل

 

ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر  پاکستانی کھلاڑیوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چھ کھلاڑیوں پرڈوپنگ کی خلا ف ورزی کا الزام ہے ۔اس فہرست میں پاکستانی اولمپیئن کھلاڑی طلحہ طالب بھی موجود ہیں۔

 

انٹر نیشنل  ٹیسٹنگ  ایجنسی نےچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کی خلا ف ورزی کے بعد  چارج کر تے ہوئے معطل کر دیا ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے تین کھلاڑیوں نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۲ کے لیے کوالیفائی کیا  ہوا ہےمگر انٹرنیشنل ایجنسی کے اعلان کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ کھلاڑی اب ان گیمز میں حصہ نہیں لے سکتے۔

 

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کھیل پیش کرکے پانچویں پوزیشن لینے والے پاکستانی نام نہاد ویت لفٹر طلحہ طالب کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ طلحہ طالب  کا نام اس فہرست میں بین کردہ اسٹیرائیڈ  لینے پر ہوا جس کی وجہ سے ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ۔ طلحہ طالب کا ایک ڈوپ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپِ تاشقند میں بھی ہوا  جہاں انہوں نے ایک عدد برانز میدل جیتا تھا۔ 

 

پاکستان کے دوسرے ویٹ لفٹر  ابو بکر غنی کا بھی تاشقند میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ان کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ شرجیل بت نے بھی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ۔اس بدولت انٹر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی پاکستانی ویٹ لفٹرز پر تحقیقات کرنے پر مجبور ہوئی اور نتیجے میں کئی کھلاڑیوں کے نام اس خلاف ورزی میں سامنے آئے۔غلام مصطفیٰ،فرحان امجداورعبدالرحمان اس فہرست میں شامل ہیں۔

 

ویٹ لفٹرز پر ڈوپ ٹیسٹ نہ دینے اور سیمپل ٹیسٹ چھپانے کا الزام ہے۔ انٹر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابھی تک چھ کھلاڑی معطل ہو چکے ہیں اور جب تک تحقیقات کے نتائج سامنے نہیں آتے تب تک پاکستان کو کڑی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+