وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر پیوٹن کا بیان

Putin Victory Day

پیوٹن نے وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر ماسکو کے لال چوک میں سب سے پہلے روسی شہداء کو  نزرانہ عقیدت پیش کیا ۔ اس کے بعد انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ شروع سے ہی روس کا دشمن ہے اور نیٹو اور یورپی ممالک ہمارے ارد گرد بارڈر پر ہتھیار تعینات کر رہے ہیں ۔ نازیوں سے کوئ سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ روس دشمن کو کرارہ جواب دے گا اور روس نہ تو رکا ہے اور نہ ہی تھکا ہے اور جھکنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

 

روسی اسٹیٹ سپیس کارپوریشن کے ڈائریکٹر نے پریڈ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے نیٹو کو یہ دھمکی دی ہے کہ نیٹو جو یوکرین کے کندھے پر بندوق رکھ کر جنگ لڑ رہے ہیں اگر ایٹمی حملہ ہوا تو نیٹو آدھے گھنٹے میں تباہ ہو جاۓ گا ۔ انھوں نے امریکہ اور یورپ کو بھی واضح دھمکی دی ہے ۔ روس نے وکٹری ڈے پریڈ میں اپنی ایٹمی طاقت کا مظاہرہ بھی کیا ہے ۔ تھرمو نیو کلیئر آر ایس 24 میزائل کو پریڈ میں شامل کیا گیا ۔ 12000 کلو میٹر کی رینج تک مار کرنے والی اس میزائل کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ ، برطانیہ اور یورپ جیسے ملک اس کے ایک حملے سے خاک میں مل سکتے ہیں ۔16 پہیوں والی گاڑی پر سوار یہ میزائل جب دشمن کی طرف جھپکتی ہے تو دشمن کو آن کی آن میں ہی خاک میں ملا دیتی ہے ۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+