پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ویسٹ انڈیزکا ون ڈے اسکواڈ کا اعلان
- 10, مئی , 2022
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ کالی آندھی کے سابق کپتان جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے جبکہ اس مرتبہ پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت نکولس پورن کریں گے اوروائس کپتان کی ذمہ داری شائی ہوپ کو سونپی گئی ہے۔
ریکارڈز کے مطابق نکولس پورن اس وقت عمدہ فارم میں کھیل رہے ہیں اور ٹیم کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شائی ہوپ،کیسی کارٹی، اکیل حسین،الزاری جوزف،شامراہ بروکس،اینکروما بومر،برینڈن کنگ،شیر مین لوئیس اور کائیل میئرز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایندرسن فلپ، راومن پوول،جیڈن سیلز،روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونئیر بھی ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ دونوں مما لک کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔
پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ویسٹ اینڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے جلد ہی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا دورہ سری لنکا محدود، ون ڈے سیریز منسوخ
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے