لندن میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس، اہم فیصلے متوقع

 

  لندن میں منعقد ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی اور حالیہ وفاقی کابینہ نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی ۔ لندن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اداروں کے خلاف اپوزیشن کے بیانیے اور  معاشی صورتحال پرمشاورت ہوئی جس کی بدولت آج اہم فیصلے متوقع ہیں جن کا اعلان  اب سے کچھ دیر میں کر دیا جائے گا ۔

 

ذرائع کے مطابق  ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے بھی  اس اجلاس میں مشاورت ہوئی،اسحاق ڈار  نے بھی اپنا بیانیہ ن لیگ کی قیادت کے سامنے پیش کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے معاشی صورتحال سے متعلق حکمتِ عملی بنا لی گئی ہے  جو کہ عوام  کے سامنے   پیش کی جائے گی ۔

 

ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا  کہ  ملک میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالتے ہوئے  معاشی تبدیلیاں لائی جائیں تا کہ غریب عوام کو مزید تکلیف کا سامنا نا ہو۔ انہوں نے کہا کہ  قانونی اصلاحات کا  کام جلد سے جلد مکمل کیاجائے۔

 

نواز شریف  نے  شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اورہدایت کی کہ  وہ صو بائی اور ضلعی سطح پر پارٹی کو منظم طریقے سے چلا کر اور مضبوط بنائیں تا کہ عوام کا ہمارے رہنمائوں سے مزید رابطہ بڑھے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا  ہے کہ ن لیگ کے قائد کی زیرِ صدارت  اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان آج کر دیا جائے گا جس میں عوام کومعاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے حتمی طور  پر حکمت ِ عملی کی منظوری دی جائے گی۔

 

مزید پڑھیں: حکومت کا توانائی بحران کے خلاف ایکشن،شہباز شریف کی زیرِ صدارت منصوبہ تیار

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+