پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

 

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے  معروف اداکار یاسر حسین نے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ادکاری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔اداکار یاسر حسین کو فلم"جاوید اقبال" میں مرکزی کردار ادا کرنے پر  ایوارڈ  سے نوازا گیا۔ فلم "جاوید اقبال" ۱۹۹۰ کے عشرے  کے ایک   ڈرامہ سیریل کلر جاوید اقبال کی  اصل زندگی پر مبنی ہے ،اس ڈرامہ سیریل نے اپنے دور میں بھی خوب نام کمایا ۔

 

اس فلم میں نمایاں اداکاری کرنے پر یاسر حسین کو بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا ہے، جبکہ اس جرم و سزا کی کہانی پر مبنی فلم کے لکھاری ابو علیحہ نے بہترین لکھاری کا ایوارڈ وصول کیا۔

 

میڈیا کے ساتھ ایک انٹر ویو میں یاسر حسین نے کہا کہ  ایوارڈصرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی پوری فلم انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز ہے اور مجھے ا س پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ اس فلم کا کردار میرے لیے نہایت چیلنجنگ تھا مگر ایک اچھا اداکار تب ہی کامیاب ہو تا ہے  جب وہ چیلنجنگ کردار کو اپنا کر کام کرتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کی مسجد میں گائیکی اور شوٹنگ کے الزام سے بریت


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+