میرا جسم میری مرضی کے بعد میرا انسٹا گرام میری مرضی متعارف

بریکنگ نیوز ٹوڈے: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے کائلی جینر کی  انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

 

نیوز ٹوڈے: حال ہی میں منال خان نے امریکی ماڈل و معروف کاروباری خاتون کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لے کر اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر لگا لیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے منال خان کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر تنقید کی گئی ۔

 

کائلی جینر کی جانب سے انسٹاگرام پر لگائی گئی مختلف پھلوں سے سجی رنگ برنگی تھالی کو منال خان نے اپنی پروفائل پر کاپی کیا ہی تھا کہ سوشل میڈیا سمیت سماجی رابطے ک ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی منال خان پر تنقید سے بھرے پیغامات کا سیلاب اُمڈ آیا۔

 

نیوز ٹوڈے: واضح رہے کہ اس واقع کے بعد پاکستانی اداکارہ منال خان نے دیگر دو انسٹا اسٹوریز بھی دوسری ایپس سے کاپی کرکے اپنے اکاؤنٹ پر لگائی تھیں جس کے نتیجے میں منال خان کو بے شمار تنقید سے بھرے پیغامات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

نیوز ٹوڈے: تاہم حال ہی میں منال خان نے خاموشی توڑتے ہوئے صارفین کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرا انسٹا گرام اکائونٹ ہے تو میری مرضی میں جو مرضی پوسٹ کروں، کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو میں اس کی ذمہ دار نہیں۔

 

مزید پڑھیں: علی ظفر کا سیاستدانوں کو مشورہ ،قوم کے لیے اپنی دولت کا 5 فیصد پاکستان کو عطیہ کریں

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+