عالمی منڈی میں تیل سستا ، عوام خوشخبری کی منتظر ، شہباز شریف سے بڑی توقعات

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایک بیان میں  کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہوا ہے، اب وزیر اعظم  پاکستان میاں محمد شہباز شریف جلد عوام کو خوشخبری دیں گے۔

 

نیوز ٹوڈے : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب عوام کی فلاح کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں، بجلی کے بلوں پر سبسڈی سے ساڑھے 5 کروڑ افراد کا فائدہ ہوگا، مہنگائی کے اس دور میں ۱۰۰ مفت یونٹ سے بہت سے غریبوں  کو ریلیف ملے گا ۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں اداروں اور معیشت کی تباہی عوام کے سامنے ہے، چار سالوں میں نواز شریف اور شہباز شریف کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا، عمران خان نے حکومت سے جاتے جاتے عوام کے ساتھ دھوکا کیا، پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر معیشت  کا برا حال کیا جس کی بدولت آج غریب عوام  پس رہی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں پچھلے 3 ماہ کے دوران جتنے آئینی بحران آئے،  دنیا میں کہیں نہیں آئے، عمران خان نے اس سارے عرصے میں تماشا لگائے رکھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان نے عدم برداشت کا  جو سلسلہ شروع کیا ہے اس میں نقصان سب کو اٹھانا پڑے گا ۔

 

مزید پڑھیں: ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی بدولت پاکستان میں شمسی توانائی سے چلنے والے رکشے متعارف

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+