احد رضا میر کی ہالی ووڈ میں شاندار انٹری، بھارت میں بھی پاکستانی اداکار کے چرچے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ہالی ووڈ میں شاندار انٹری سے ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کے بھی دل جیت لیے، کئی بھارتی ان کے سحر میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ احد رضا میر جلد ہی نیٹ فلکس اوریجنل ’ریزیڈینٹ ایول‘ میں نظر آنے والے ہیں اور مداحوں کو اس سیریز کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار تھا،لہٰذا یہ سیریز اب منظرِ عام پر آچکی ہے ۔

 

نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈینٹ ایویل‘ کے ریلیز ہوتے ہی گزشتہ روز سے احد رضا میر پاکستان اور بھارت میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں، سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکار کی نیٹ فلکس سیریز میں زبردست پرفارمنس کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں، اور ہالی ووڈ میں ان کے کام کو کافی سراہا جا رہا ہے ۔

 

واضح رہے کہ احد رضا میر نے اپنے مداحوں کو ایک اور خوش خبری بھی سنا دی ہے کہ اُنہیں نیٹ فلکس کی اوریجنل ہارر ویب سیریز ’ریزیڈینٹ ایول‘ کے بعد اب ایک اور سیریز میں بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے، اس سیریز کے دوسرے سیزن میں پاکستانی اداکار احد رضا میر   کی پرفارمنس منظرِ عام پر آئے گی ۔

 

مزید پڑھیں: سونو نگم کی حدیقہ کیانی کے ہمراہ ان کے گانے پر پرفارمنس وائرل، ٹاپ ٹرینڈ جاری

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+