معروف پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کو ضمنی انتخابات میں ووٹ کیوں نہیں ڈالنے دیا؟

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اُنہیں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔

 

نیوز ٹوڈے : شان شاہد نے سوشل میڈیا  پلیٹ فارمز پر 2 تصاویر شیئر کیں ،پہلی تصویر میں اُنہیں پنجاب پولیس سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اگلی تصویر میں وہ گاڑی میں بیٹھے ہیں اور دکھایا گیا ہے کہ اداکار نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، تاہم  ان کو اس صورتحال کے بعد واپس جانا پڑا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 2 گھنٹے تک اپنا ووٹ تلاش کرنے کے باجوود بھی میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکا،اور اسی وجہ سے جگہ جگہ پھرنا پڑا ، شان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میں آخر کار  وہاں پہنچا جہاں میرا ووٹ رجسٹرڈ تھا مگر ادھر بھی مایوسی  کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

شان شاہد نے مزید بتایا کہ 4 بج کر 50 منٹ پر مجھے ووٹ ڈالنے کے حق سے روک دیا گیا تھا ، اداکار نے یہ بھی کہا ہے کہ پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا تو مجھے کیوں ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ،عوام کا فیصلہ لینے سے پانچ منٹ پہلے ہی الیکشن روک دیے گئے۔

 

مزید پڑھیں: احد رضا میر کی ہالی ووڈ میں شاندار انٹری، بھارت میں بھی پاکستانی اداکار کے چرچے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+