فلسطین میں جاری پُر امن ریلی پر صہیونی فوج کا حملہ ،کئی فلسطینی زخمی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (نابلس) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں بیت دجن نامی قصبے میں بستیوں کی مذمت میں سڑکوں پر کیے  جانے والی احتجاجی ریلی پر حملہ کیا،اس حملے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں  بزرگ،خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل تھے ۔

 

نیوز  ٹوڈے : فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ اس کے امدادی کارکنوں نے 22 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ یہ شہری ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے،جبکہ دوسری جانب متعدد مظاہرین کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج نے ڈنڈوں کا استعمال بھی کیا جس میں خواتین اور بچے شدید متاثر ہو ئے ۔

 

نابلس میں مقامی کمیٹی نے بستیوں اور زمینوں پر لوٹ مار کے خلاف ہفتہ وار مارچ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔بیت دجن گاں کئی مہینوں سے قابض افواج کے ساتھ زمینوں پر قبضے کا خطرہ دیکھ رہا ہے جس کی بدولت ان لوگوں نے اسرائیل کے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اس حملے میں  75 فلسطینی مظاہرین زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ تیسری بار مثبت آ گیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+