چین اور جاپان مدِ مقابل ،چین کے پانچ بیلسٹک میزائل جاپان کی صنعتی حدود میں جا گرے
- 05, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : جاپانی میڈیا نے بیان دیا ہے کہ چین کے میزائل جاپان کی حدود میں جا گرے ہیں، جاپانی وزارت دفاع نے بیان دیا کہ چین کے پانچ بیلسٹک میزائل جاپان کے خصوصی صنعتی زون میں آ کر گرے ہیں جس کی وجہ سے جاپان کو نقصان پہنچا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : چین کی طرف سے میزائل آنے کا یہ پہلا واقعہ ہے، جاپان نے سفارتی ذرائع سے چین کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے اور جا پانی حکام کی جانب سے چین کے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے چین نے تائیوان کے گردو نواح میں فضائی اور بحری فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں اور چین کی جانب سے تائیوان کے اطراف میں میزائل بھی پھینکے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ چین کی جانب سے یہ اقدام امریکی اسپیکر پارلیمنٹ کے تائیوان کے دورے کے بعد دیکھنے میں آ یا،چونکہ چین نے ما کر رکھا تھا کہ امریکی حکام کے تائیوان کے دورے سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں : دوسری عالمی جنگ کے بعد یوکرین جنگ یورپ کیلئے سب سے خطرناک وقت ہے ،
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے