ایران میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 10 اہلکار گرفتار

بریکنگ نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے،ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ گروہ ایران میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ بنا رہا تھا ۔

 

نیوز ٹوڈے : (تہران) ایرانی وزارت کے مطابق گرفتار دہشت گرد محرم کے جلوسوں اور مجالس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ذرائع کے مطابق  ان حملوں میں بزرگ ،خواتین اور بچے بھی  جاں بحق ہو ئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ایرانی وزارت کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد عراق اور ترکی کے راستے ایران میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد متعدد ذرائع سے مدد کے بعد انہوں نے ایران کے خلاف منصوبہ بنانا شروع کیا ،تاہم ان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ۔

 

واضح رہے کہ دہشت گردوں کو گزشتہ تین روز کے دوران ایران کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں آپریشن کے دوران گرفتار  کر کے ان کو حراست میں لے لیا گیا ۔

 

مزید پڑھیں: کشمیرکونسل کا ای یو کے زیر اہتمام برسلز میں احتجاج

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+