برطانیہ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی چوری کے واقعات بڑھنے لگے ،3000 شکایات موصول
- 10, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (برطانیہ) بجلی کے بل بڑھنے پر انگلینڈ اور ویلز میں بجلی چوری کے واقعات بھی بڑھنے لگ گئے ہیں، ملک بھر کے بیشتر علاقوں سے کئی سو سے زائد درخواستیں بھی موصول ہو چکی ہیں ۔
نیوز ٹوڈے :عالمی میڈیا کے مطابق پولیس کو 12 ماہ میں بجلی چوری کی 3 ہزار 600 شکایات موصول ہو چکی ہیں جبکہ دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے بعد عوام بھی مہنگائی کے مسائل سے دوچار ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے :نیوز ٹوے کی تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ ہوا۔ انرجی بلز گزشتہ برس 1409 پاؤنڈ سے بڑھ کر 2 ہزار پاؤنڈ سالانہ تک جا پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں اکتوبر میں انرجی بلز میں مزید اضافے کا اعلان کیا جا چکا ہے جس کے بعد عوام کے لیے مسائل زیادہ حد تک بڑھ سکتے ہیں،دوسری جانب عوام سراپا احتجاج ہے کہ اگر بجلی چوری کے واقعات میں کمی لانی ہے تو حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرنی ہو گی ۔
مزید پڑھیں: او آئی سی کی جانب سے فلسطین کے علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
تبصرے