جوبائیڈن کا ایمن الظواہری کے قتل کا دعویٰ ابھی تک صرف دعویٰ ہی ہے

بریکنگ نیوز ٹوڈے :کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے پر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ایک بیان منظرِ عام پر آیا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔

 

نیوز ٹوڈے :نجی نشریاتی  ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا ایمن الظواہری کی موت کے حوالے سے دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کہ امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی اور نہ ہی ان کےڈرون حملےمیں نشانہ بننےکا  علم تھا۔

 

نیوز الر ٹ ٹوڈے : طالبان کے  ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  کا کہناہے کہ امارت اسلامیہ کی جانب سےاس معاملے پر تحقیق  جاری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کی حدود کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرون حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،اگر مستقبل میں امریکہ نے اس طرح کا اقدام دوبارہ اٹھایا تو ذمہ دار بھی امریکہ خود ہو گا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔

 

مزید پڑھیں: روس نے ایرانی سیٹلائٹ خلا میں پہنچا دیا، کیا اب یوکرین کی جاسوسی ممکن ہو گی ؟

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+