ایران کی جانب سے پہلی بار در آمدات کے لیے کرپٹو کرنسی میں ادائیگی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران نے کرپٹو کرنسی   کا استعمال کرتے ہوئے پہلی  بار درآمدات کی ہیں، واضح رہے کہ یہ بات ایران کے نجی نشریاتی ادارے نے ایک رپورٹ میں شائع کی ۔

 

نیوز ٹوڈے : اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ممکنہ طور پر ایران امریکی پابندیوں کا اثر زائل کرنے میں کامیاب ہو گا  اور اس کے  علاوہ ایران کی بگڑتی ہو ئی معیشت بھی ایسے اقدام سے سنبھل سکتی ہے ۔

 

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر ایران نے اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر مالیت کی درآمدات کی ہیں اور اس رقم کی ادائیگی بحی کرپٹو کرنسی میں ادا کی گئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ایران کا ماننا ہے کہ کرپٹو کرنسی میں تجارت کر کے وہ امریکہ کے رائج کردہ نظام سے بچ سکتا ہے اور ان ممالک کے ساتھ تجارت کر سکتا ہے  جن پر امریکہ نے  کڑی پابندیاں لگا رکھی ہیں ، یاد رہے کہ امریکہ نے چین، روس اور شمالی کوریا جیسے ممالک کے ساتح تجارت کرنے پر پابندیاں ا عائد کر رکھی ہیں ۔

 

واضح رہے کہ ایران کی وزارت صنعت و تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ستمبر کے آخر تک مخصوص ممالک سے غیر ملکی تجارت کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہی ہوا کرے گی، اس کے علاوہ دیگر ایرانی حکام نے بھی اس اقدام کو سراہا۔

 

مزید پڑھیں : یوکرین جنگ میں ایران کے جنگی طیاروں نے ترکی کے ٹی بی 2 کو منہ توڑ جواب دے دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+